بھکرمیں ولیمے کی تقریب کے دوران افسوسناک واقعہ، لاشیں اٹھانا پڑگئیں
لیہ (ویب ڈیسک) لیہ میں شادی کی تقریب میں شامیانہ لگاتے ہوئے لوہے کا پول بجلی کی مین تار سے ٹکرا گیا۔ کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق فتح پور کے نواحی علاقے میں شعیب نامی شخص کے ولیمے کی تقریب کے لئے شامیانہ لگایا جارہا تھا۔ اس دوران لوہے کا پول بجلی کی مین تار سے ٹکرا گیا۔
جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے تین مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے دو مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے۔