جنرل باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال، افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو

    جنرل باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال، افغان مفاہمتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات بشمول خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور بالخصوص جاری افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کیلئے اپنے عزم کو دہرایا۔ملاقات میں مختلف سطح پر فروغ امن کیلئے  رابطے  کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔زلمے خلیل زاد نے افغانستان اور خطے میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
جنر ل باجوہ ملاقات

مزید :

صفحہ اول -