بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز)بھارت اور آسٹریلیا کی اے ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا ۔یہ سیریز آسٹریلوی سرزمین پر کھیلی جائے گی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ صبح 4 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ صبح 9بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17جولائی تک کھیلے گی ۔ اس کے بعد تین ملکی سیریز کا آغاز ہوگا ۔ اس سیریز میں جنوبی افریقہ کی اے ٹیم بھی شرکت کرے گی ۔ تین ملکی سیریز کا پہلا میچ 20جولائی کو آسٹریلیا اے اور بھارت کی اے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 22جولائی کو بھارت کی اے اور جنوبی افریقہ کی اے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تین ملکی سیریز کے تیسرے میچ کی تیاری کے لئے بھارت کی اے ٹیم ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ۔ یہ پریکٹس میچ آسٹریلیا نیشنل پرفارمنسسکواڈ کے خلاف24جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد سیریز کا تیسرا میچ 26جولائی کو بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ چوتھے میچ کی تیاری کے لئے بھارتی ٹیم ایک اور پریکٹس میچ نیشنل پرفارمنس سکواڈ کے خلاف کھیلے گی ۔ یہ میچ 29 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد تین ملکی سیریز کا آخری میچ 31 جولائی کو بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔