ہنزہ سے اڑان بھرنے کے بعد فرانسیسی پیرا گلائیڈر لاپتہ ہوگیا

ہنزہ سے اڑان بھرنے کے بعد فرانسیسی پیرا گلائیڈر لاپتہ ہوگیا
ہنزہ سے اڑان بھرنے کے بعد فرانسیسی پیرا گلائیڈر لاپتہ ہوگیا
سورس: Rawpixel.com (creative commons license)

  

ہنزہ (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے انتظامی مرکز علی آباد کے بالائی علاقے سے اڑان بھرنے کے بعد لاپتا ہونے والا فرانسیسی پیراگلائیڈر زیویئر ایلین کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

ڈان نیوز کے مطابق 3 روز قبل 58 سالہ فرانسیسی پیراگلائیڈر نے 2 ہسپانوی پیراگلائیڈرز کے ساتھ اڑان بھری تھی، کچھ دیر بعد ہسپانوی پیراگلائیڈرز ہنزہ کے علاقے گنیش میں اترے تاہم فرانسیسی پیراگلائیڈر لاپتا ہوگیا تھا۔لاپتا پیرا گلائیڈر کی تلاش کے لیے شروع کیا گیا سرچ آپریشن ہفتے سے جاری ہے، اتوار کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کی جانب سے فضائی سرچ آپریشن بھی کیا گیا، تاہم پیرا گلائیڈر کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ہنزہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ظہور احمد نے بتایا کہ جس علاقے میں ہسپانوی پیرا گلائیڈر اترا وہ خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ لاپتا پیرا گلائیڈر کو تلاش کرنے میں ریسکیورز کو مشکلات کا سامنا ہے، پیرا گلائیڈرز 30 جون کو ہنزہ پہنچے تھے اور ایک مقامی ہوٹل میں قیام کیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار، پولیس اور مقامی رضاکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -ہنزہ -