محبت اورقربانی کی داستان ڈرامہ سیریل دھڑکن’’دھڑکن ‘‘نجی چینل سے آن
لاہور(فلم رپورٹر)عدیل انور اور زارا نور عباس کی نئی ڈرامہ سیریل ’’دھڑکن ‘‘آن ائیر ہوگئی ہے ۔اس ڈرامہ سیریل کی کہانی محبت‘ قربانی اور اس کے پھل کی داستان ہے ۔یہ کہانی ارین کی ہے جس کے دل میں پیدائشی سوراخ اورTetralogy of fallot ہے۔ اپنی بیماری کی سنگینی سے ناواقف شوخ طبع ارین زندگی کی لطافتوں سے محظوظ ہوتی ہے ۔ اس کی ملاقات اپنے ڈاکٹر اظفر کے دوست ذاران سے ہوتی ہے جو فطرتاً فلرٹ ہے۔ارین اس کی دلفریب باتوں سے متاثر ہوجاتی ہے اور اسے ڈاکٹرسمجھ کر اس سے ملنے لگتی ہے ‘ لیکن جلد ہی اسے پتا چل جاتا ہے کہ زاران نے اس سے جھوٹ بولا ہے۔ایسے میں کہانی میں ایک نیا رخ اختیار کرلیتی ہے۔کیا ارین زاران کو معاف کردے گی؟زاران کی فطرت ارین کی زندگی پر کیا اثرات مرتب کرے گی ؟جاننے کیلئے دیکھئے ’’دھڑکن ‘‘فہیم برنی کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی میگا ڈرامہ سیریل کو ایڈیسن ادریس مسیح نے تحریر کیا ہے۔ایم ڈی پروڈکشنزکی پیشکش کے نمایاں اداکاروں میں عدیل اصغر‘ زارا نور عباس‘ گھانا طاہر‘ علی شامین‘ انجم حبیبی‘ وسیم عباس‘ انس علی عمران‘ فرح ندیم ‘جاوید شیخ‘ کلثوم مک‘ مرزا رضوان نبی ‘ سکینہ خالد‘ عمر فاروق‘ حنیف محمداسماعیل اور بینا چوہدری شامل ہیں۔20اقساط پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کا دورانیہ 45منٹ ہے۔ڈرامہ سیریل ’’دھڑکن ‘‘کے میڈیا کوآرڈینیٹر منہاس صغیر ہیں۔