ایک کروڑ بھتے کیلئے چاول کا تاجر اغوا، کپڑے اتار کر تشدد کی ویڈیو وائرل کردی

ایک کروڑ بھتے کیلئے چاول کا تاجر اغوا، کپڑے اتار کر تشدد کی ویڈیو وائرل کردی
ایک کروڑ بھتے کیلئے چاول کا تاجر اغوا، کپڑے اتار کر تشدد کی ویڈیو وائرل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب سے بھتہ نہ دینے پر  دن دیہاڑے چاول کے ایکسپورٹر چوہدری  ذوالفقار کو  اغوا کر لیا گیا۔ ملزمان نے چاول کے تاجر چوہدری ذوالفقار کو کپڑےاتارکر تشدد کا نشانہ بنایا، دھمکایا اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوفزدہ  بھی کیا۔

بعد ازاں وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے چاول کے تاجر کو ایک کروڑ  روپے نہ دینےکی صورت میں جان  سے  مارنے کی دھمکیاں دیں اور پھر چھوڑ دیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں سردار اصغر اور اس کے 10 ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے 5  میں سے 4  ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے جبکہ پانچویں ملزم نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کرا لی ہے۔

دوسری جانب واقعہ کے خلاف رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  نے بھی احتجاج کیا، اس موقع پر  ایسوسی ایشن کے چیئرمین علی حسام اصغر کا کہنا تھا کہ  انصاف نہ ملا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔