امریکی ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر  کا دورہ  فیصل آباد ، کیرئیر ایکسپو کا افتتاح کیا

امریکی ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر  کا دورہ  فیصل آباد ، کیرئیر ایکسپو کا ...
امریکی ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر  کا دورہ  فیصل آباد ، کیرئیر ایکسپو کا افتتاح کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور/فیصل آباد (ویب ڈیسک) امریکی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے 2 جون سے 4 جون تک لاہور اور فیصل آباد کا دورہ کیا تاکہ تعلیم، ثقافتی تحفظ اور اقتصادی ترقی سے متعلق اقدامات کے ذریعے پنجاب کے لوگوں کے ساتھ امریکہ کی شراکت داری کو اجاگر کیا جا سکے۔

 ڈی سی ایم شوفر اور یو ایس مشن پاکستان کی پارٹنر یونیورسٹی آف ایجوکیشن فیصل آباد نے ایک کیریئر ایکسپو کا آغاز کیا جس میں انگریزی زبان کے 400 سے زائد طلباء اور پیشہ ور افراد کا خیرمقدم کیا گیا۔ شرکاء میں امریکی حکومت کے زیر اہتمام اانگلش ورکس! کے طلباء بھی شامل تھے. اس کے علاوہ  پروگرام کے سابق طلباء، یونیورسٹی کے طلباء، اور کاروباری برادری کے اراکین بھی شامل تھے.  پاکستان میں انگلش فار ورک فورس ڈویلپمنٹ، جسے انگلش ورکس کے نام سے جانا جاتا ہے، بے روزگار یا کم روزگار والے نوجوانوں، جن کی عمریں 17-25 سال ہیں، ان کی انگریزی زبان کی مہارت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے جبکہ ان کی ملازمت کے مواقع  میں اضافہ کرنے کے لیے درکار کاروباری اور تکنیکی مہارتیں سکھاتا ہے ۔ "انگریزی زبان کی مہارت ترقی کے مواقع کے دروازے کھول دیتی ہیں۔ چاہے کاروبار ہو یا ہماری ذاتی زندگی، انگریزی ہمیں ہماری بین الاقوامی برادری سے جوڑتی ہے۔" ڈی سی ایم شوفر نے کہا۔

30,000 سے زیادہ پاکستانی طلباء امریکی حکومت کے زیر اہتمام انگریزی زبان کے پروگراموں سے گریجویٹ کر چکے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں امریکی مشن پنجاب بھر کے سات شہروں بشمول لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، وہاڑی اور ڈی جی خان میں انگریزی زبان کے پروگراموں کو سپانسر کرتا ہے۔ ڈی سی ایم شوفر نے مزید کہا، "ہم سب جانتے ہیں کہ پنجاب میں بے پناہ اقتصادی صلاحیت موجود ہے۔ پنجاب کی معیشت کو بااختیار بنانے سے نہ صرف مقامی آبادی کو مدد ملے گی بلکہ اس سے وسیع تر پاکستانی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔"

لاہور میں رہتے ہوئے، ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے نیٹسول ٹیکنالوجیز کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ان شعبوں کو اجاگر کیا جا سکے جہاں امریکی مشن جدید ڈیجیٹل حل کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت کر سکتا ہے۔ انہوں نے سنہری مسجد اور وزیر خان چوک اور مسجد کا بھی دورہ کیا، ثقافتی ورثے جنہیں سفیروں کے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے 2001 میں قائم کیا گیا۔ یہ فنڈ تاریخی اور ثقافتی خزانوں کو ماحولیاتی دباؤ یا وسائل کی کمی کے خطرے میں محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان میں، اس فنڈ کے تحت ثقافتی تحفظ کے 32 منصوبوں پر 7.6 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ تازہ ترین منصوبہ کے تحت تقریباً 1 ملین ڈالر سے لاہور قلعہ میں سات مقامات پر بحالی کا کام جاری ہے۔