پرائیویٹ سکول کی معلمہ سے 8 مسلح افرا دکا گینگ ریپ، ساتھی خاتون ویڈیو بناتی رہی
لیہ (ویب ڈیسک) آٹھ مسلح افراد نے سکول ٹیچر کو اغواءکرکے گینگ ریپ اور ویڈیو بھی بنالی۔
روزنامہ خبریں کے مطابق ایمپلائز کالونی لیہ کی رہائشی سکول ٹیچر (ن) نے بیان کیا کہ پرائیویٹ سکول جانے کے لئے اپنی گلی سے گزررہی تھی کہ مصطفیٰ اور عذرا زوجہ مبارک جو کہ میرے گھر والی گلی میں کرایہ پر رہائش پذیر تھے، نے کہا کہ آپ اپنی والدہ سے ناراض ہیں وہ اس وقت ہمارے گھر میں موجود ہیں۔ آپ ہمارے ساتھ موٹرسائیکل پر چلیں، آپ کا راضی نامہ کروادیتے ہیں۔ دھوکہ کے ساتھ اپنے ایمپلائز کالونی والے گھر میں لے گئے جہاں پر رمیض شہزاد، عامر حسین وغیرہ سمیت 8 مسلح افراد موجود تھے۔
مجھے زبردستی باری باری 8 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا، میں چیختی چلاتی اور ان کی منت سماجت کرتی رہی جبکہ عذرا ویڈیو بناتی رہی۔ شور واویلا سن کر گلی میں سے گزرتے ہوئے مظہر عباس، نور حسن اور کالونی کے لوگ آگئے جن کو دیکھ کر تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تھانہ سٹی لیہ نے ایف آئی آر نمبر 107/187 درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ انچارج انوسٹی گیشن محمد اکرم نے بتایا کہ ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔