چولستان: جھگیوں میں آگ لگنے سے خاتون اور 4 بچے جاں بحق

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحرائے چولستان کے علاقے ٹوبہ قاسم والا میں جھگیوں کوآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون چائے بنا رہی تھی کی چولہے سے آگ لگ گئی اور آگ گنےکی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں بالترتیب ایک سال سے 4 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں اور خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔