انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات7 مئی سے شروع ہونگے

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات7 مئی سے شروع ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2015 مورخہ 7 مئی 2015 سے شروع ہو رہے ہیں جس میں 156305 امیدوار شرکت کریں گے جبکہ سالانہ امتحانات کے لیے لاہور بورڈ کی حدود میں 490 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سالانہ امتحان میں آرٹس گروپ میں 95646 امیدواران جن میں سے 49787 لڑکیاں اور 45859 لڑکے جبکہ سائنس گروپ میں کل امیدواران 60659 جن میں سے 29272 لڑکیاں اور 31387 لڑکے شرکت کر رہے ہیں۔ امیدواران کی سہولت کے لیے ضلع قصور میں 65 ننکانہ صاحب میں 28 شیخوپورہ میں 53 لاہور مفصل میں 36 جبکہ لاہور لوکل میں 308 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔سالانہ امتحان 2015 میں شرکت کرنے والے تقریبا 300 ایسے امیدواران ہیں جنہوں نے اس سے پہلے لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ I&II امتحانات میں شرکت کر چکے ہیں بورڈ قوانین کے تحت ایسے امیدواران صرف پارٹ I&II امتحان ایک ساتھ دینے کے لیے اہل ہیں۔یہ امیدواران ایک پارٹ میں شامل نہیں ہو سکتے ان کو بذریعہ SMS ان کی اہلیت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔     باقی تمام امیدواران کو رولنمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔