الطاف حسین کی توپ سے اڑانے کی دھمکی ، ایس ایس پی راﺅانوار نے مقدمے کیلئے درخواست دیدی

الطاف حسین کی توپ سے اڑانے کی دھمکی ، ایس ایس پی راﺅانوار نے مقدمے کیلئے ...
الطاف حسین کی توپ سے اڑانے کی دھمکی ، ایس ایس پی راﺅانوار نے مقدمے کیلئے درخواست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے گرفتار کارکنان  کے حوالے سے تہلکہ خیزانکشافات کرنیوالے ایس ایس پی راﺅانوار ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف تھانے میں پہنچ گئے ہیں اور ملیر کینٹ تھانے میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دیدی ۔
ایس ایس پی راﺅانوار نے تھانے میں دی جانیوالی درخواست میں موقف اپنایاکہ الطاف حسین نے توپ سے اڑانے کی دھمکی ہے ، اُن کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاجائے ۔
یادرہے کہ راﺅانوار نے کہاتھاکہ پکڑے گئے ایم کیوایم کارکنان نے بھارتی فوج سے تربیت لی ہے اور قیادت کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے رابطے ہیں ،وہ سفارش کریں گے کہ متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی عائد کی جائے ۔

مزید :

کراچی -