پنجاب حکومت کا کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کیلئے قواعد و ضوابط کو آسان بنانے کا فیصلہ

  پنجاب حکومت کا کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کیلئے قواعد و ضوابط کو آسان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی حوصلہ افزائی کیلئے قواعد و ضوابط کو مزید آسان اور بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیرصدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا ، ڈی جی ایل ڈی اے نے ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں تشکیل دی جانے والی کمیٹی کو قواعد و ضوابط کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جوہر ٹا¶ن میں پاکستان کی دوسری بلند ترین عمارت کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا،44 کنال پر تعمیر ہونے والی یہ عمارت 45 منزلہ ہو گی جس میں 3 بیسمنٹ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ ہائی رائز بلڈنگز میں فائر فائٹنگ کےلئے ضروری آلات اور ٹرینڈ عملے کی تعیناتی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور کثیرالمنزلہ عمارتوں میں سیفٹی کے تمام اقدامات عالمی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں۔وزیر اعلیٰ نے لاہور میں بعض سڑکوں کا پیچ ورک بروقت مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی سڑکوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایل ڈی اے کو سڑکوں کی حالت پر بھی توجہ دینی چاہئے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو رےلےف دےنے کے لئے ہر وہ کام کےا جائے جس کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کام کریں اور نتائج دیں، میری پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے۔ اجلاس میں شاہکام چوک پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کیلئے فلائی اوور تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ ڈیفنس روڈ سے لیبر کالونی شاہکام چوک تک سڑک کی توسیع کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے شےخ محمدعمران کو انتظامی اور دیگر ضروری امور نمٹانے کےلئے مزید اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میںوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حادثات سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق فائر فائٹرز کی تربیت وقت کا تقاضا ہے،فائر فائٹرز کی تربیت کو بہتر بنانے اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فائر فائٹرز کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، یہ دن منانے کا مقصد مشکلات میں گھرے افراد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، ہمیں آتشزدگی کے حادثات کو روکنے اور نقصانات کو کم کرنے کیلئے موثر،جامع اور مشترکہ کاوشوں کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ اول -