شہباز شریف کو نیب نے بلا لیا تو کونسی قیامت آگئی، شورکیوں مچایا جا رہا؟ فیاض الحسن چوہا ن

شہباز شریف کو نیب نے بلا لیا تو کونسی قیامت آگئی، شورکیوں مچایا جا رہا؟ فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا دامن صاف ہے تو نیب کا سامنا کریں، سب کو معلوم ہے گزشتہ حکومتوں نے کتنی کرپشن کی، نیب نے بلا لیا تو کونسی قیامت آگئی، کیوں شور مچایا جا رہا ہے؟۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انسانیت کی خدمت بہت بڑی نیکی ہے، کورونا وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، کورونا نے دنیا کے ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں 9 ماہ سے کرفیو ہے، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا، مودی کا بھیانک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، بھارتی مسلمان امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا سیکولر ہونے کا دعویدار بھارت بے نقاب ہوچکا، بھارت میں ریلیف پیکیج دینے سے پہلے عقیدہ اور مذہب پوچھا جاتا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے، وزیراعظم کی قیادت میں اقلیتوں کو مساوی حقوق ملیں گے، بھارت میں اقلیتیں بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -