مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے سفیروں سے خطاب کو ناکامی چھپانے کا نیا ڈرامہ قرار دے دیا

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے سفیروں سے خطاب کو ناکامی چھپانے کا ...
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے سفیروں سے خطاب کو ناکامی چھپانے کا نیا ڈرامہ قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے سفیروں سے خطاب کو ناکامی چھپانے کا نیا ڈرامہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کی پاکستان کے لئے رعایت 2014ء میں نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی پالیسی کی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران صاحب کی ناکامی ہے۔
۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ جی ایس پی پلس پر دوبار ریویوز نواز شریف کی خارجہ اور سفارتی کامیابی اور اس کے خلاف قرارداد عمران خان کی ناکامی ہے، عمران صاحب پاکستان کے سفیروں سے ویڈیو لنک پہ خطاب اور خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے آپ کی ناکامی چھ±پ نہیں سکتی، عمران صاحب خالی بازاروں میں ماڈلنگ کرنے سے نہ مہنگائی ختم ہو گی اور نہ سفیروں کے ساتھ ویڈیو لنک پہ بات کرنے سے آپ کی خارجہ پالیسی کی سمت درست ہو گی، عمران صاحب یوروپین پارلیمنٹ کی قرارداد آپ کی سفارتکاری کی ناکامی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کے 27 ممالک نے آپ کے خلاف قرارداد منظور کی، سفیروں سے ویڈیو لنک کر کے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ،یورپی پارلیمان کے 700 میں سے 686 ارکان نے پاکستان کے جی ایس پی پلس کے ریویو کے حق میں ووٹ دیئے، کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ؟آٹا چینی چوری کی منظوری آپ دیں لیکن کٹہرے میں دوسرے کھڑے ہوں؟عمران صاحب دوائی چوری کرنے والے کو پارٹی عہدہ آپ دیں اور سزا ملے غریبوں اور کینسر کے مریضوں کو ، عمران صاحب کسے بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں؟۔

مزید :

قومی -