غیر ملکی فنڈنگ معاملہ، پی ٹی آئی کو سکروٹنی کمیٹی میں شمولیت کا ایک اور موقع 

 غیر ملکی فنڈنگ معاملہ، پی ٹی آئی کو سکروٹنی کمیٹی میں شمولیت کا ایک اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کیخلاف مبینہ ممنوعہ اور غیر ملکی فنڈنگ کے معاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو سکروٹنی کمیٹی کا حصہ بننے کیلئے ایک اور موقع دیدیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن نے پاکستان تحر یک انصاف کے نام مراسلہ بھیجا جس میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے وضاحت مانگی۔الیکشن کمیشن کے مراسلہ کے مطابق بتایا جائے تحریک انصاف نے سکروٹنی کمیٹی کا مستقل بائیکاٹ کیا ہے یا عارضی؟ اگر سکروٹنی کمیٹی نے مستقل بائیکاٹ کیا ہے تو سکروٹنی کمیٹی دستیاب ریکارڈ پر رپورٹ تیار کریگی۔الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کے اگلے اجلاس کی تاریخ مقرر کردی، الیکشن کمیشن کے مطابق سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 12 نومبر کو ہوگا،پی ٹی آئی نے سکروٹنی کمیٹی سے خود کو الگ کرلیا ہے تو کمیٹی جلد رپورٹ دے گی۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ سکروٹنی کمیٹی کے 23 اکتوبر کے اجلاس میں پی ٹی آئی وکلاء  نے بائیکاٹ کیا تھا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل ثقلین حیدر پر ڈپٹی اٹارنی جنرل ہونے پر اعتراض کیا تھا،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے نام الیکشن کمیشن نے مراسلہ ارسال کیا۔
پی ٹی آئی موقع

مزید :

علاقائی -