صدارتی انتخابات میں جیتنے کے کتنے فیصد چانس ہیں؟ٹرمپ  نے مشی گن میں انتخابی ریلی سے  خطاب میں بڑا دعویٰ کردیا

صدارتی انتخابات میں جیتنے کے کتنے فیصد چانس ہیں؟ٹرمپ  نے مشی گن میں انتخابی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مشی گن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ میراصدارتی انتخابات جیتنے کا 95فیصد امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ نے مشی گن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات جیتا تو امریکا کو نئی بلندیوں پر لے جاؤں گا، صدارتی انتخابات جیتنے کا 95فیصد امکان ہے۔

ٹرمپ نے توانائی انڈسٹری پر توجہ مرکوز کرکے افراط زر ختم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی ممکن ہے اگر ہم سب ووٹ دیں،ریپبلکن پارٹی انتخابات جیتنے کیلئے اچھی حالت میں ہے،ٹرمپ نے مشی گن میں آٹوموبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بحالی کا بھی وعدہ کیا۔