تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کے بیٹے کی گاڑی سے ناجائز اسلحہ برآمد، گرفتار کرلیا گیا
لیہ (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے ایم این اے مجید خان نیازی کا بیٹا رحیم خان ناجائز اسلحہ کے کیس میں گرفتار ہوگیا۔ روزنامہ 92 نیوز کے مطابق گزشتہ روز نومنتخب پی ٹی آئی کے ایم این اے مجید خان نیازی کا بیٹا ڈنگہ ضلع گجرات اپنے ڈرائیور ساتھی طاہر سلیم کے ساتھ گاڑی میں آرہا تھا کہ ہائی وے پولیس نے مشکوک گاڑی دیکھ کر روکا اور گاڑی کی تلاشی پر گاڑی سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ملا جس پر ہائی اے پولیس نے اسلحہ اپنی تحویل میں لے کر ایم این اے مجید خان نیازی کے بیٹے رحیم خان اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کردیا۔