بھارت کی جانب سے محدودجنگ کا اعلان کھلی دھمکی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

بھارت کی جانب سے محدودجنگ کا اعلان کھلی دھمکی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چےئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کا محدود جنگ کا اعلان کھلی دھمکی ہے مفاداتی اور مالیاتی جمہوریت کے علمبردار بے نقاب ہو چکے ہیں کرپٹ افراد کی حمایت کرنے والے عوامی نفرت کا نشان بن جائیں گے قوم کرپٹ افراد کے حامیوں کا سماجی بائیکاٹ کرے ضمنی و بلدیاتی انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات کا عمل مکمل ہو نا چاہیئے جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ موجودہ انتخابی نظام ہے ماڈل ٹاؤن میں قتل ہونے والے 14افراد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری قومی المیہ ہے
الیکشن کمیشن کی اخلاقی پوزیشن ختم ہو چکی ہے جوڈیشل کمیشن نے 40مقامات پر الیکشن کمیشن کی نا اہلی کی نشاندہی کی ہے کراچی آپریشن کسی سازشی فارمولے کا حصہ نہیں بلکہ کراچی آپریشن کی منظوری پارلیمنٹ نے دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان حکومت بھارت کے خلاف سفارتی مہم تیز کرے اشرافیہ بد معاشیہ بن چکی ہے موجودہ انتخابی نظام کے تحت ہونے والا ہر الیکشن سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے گا حقیقی جمہوریت کیلئے استحصالی نظام کا خاتمہ ضروری ہے بھارت نے جارحیت کی تو اسے کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھائیں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مطالبہ کیا کہ بیرون ملک جائیدادیں خریدنے والے سیاسی غیر سیاسی شخصیات کے اثاثوں کی چھین بین کی جائے۔