لیہ میں یہ 2 نوجوان منہ میں جوتے ڈالے تصاویر کیوں بنوا رہے ہیں؟ ایسی خبرآگئی کہ انسانیت شرما گئی، تفصیلات ایسی کہ جان کر آپ کے بھی غصے سے کان لال ہوجائیں گے

لیہ میں یہ 2 نوجوان منہ میں جوتے ڈالے تصاویر کیوں بنوا رہے ہیں؟ ایسی خبرآگئی ...
لیہ میں یہ 2 نوجوان منہ میں جوتے ڈالے تصاویر کیوں بنوا رہے ہیں؟ ایسی خبرآگئی کہ انسانیت شرما گئی، تفصیلات ایسی کہ جان کر آپ کے بھی غصے سے کان لال ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیہ (ویب ڈیسک) لیہ میں بااثر زمیندار کی پنچائیت میں شرمناک فیصلہ، بکری چوری کے شبہ میں 2 نوجوانوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ معافی کیلئے منہ میں جوتے ڈال کر پنچائیت کے گرد چکر لگانے کی سزا دی گئی۔لیہ کے تھانہ پیرجگی کی حدود میں واقع چک 169 ٹی ڈی اے میں پنچائیت کے شرمناک فیصلے نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ بکری چوری کے شبے میں مقامی زمیندار شبیر جٹ کے ڈیرے پر ہونیوالی پنچائیت میں 2 کزنوں سرور اور احسان کو والد سمیت بلا کر بٹھا دیا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جہاں ان پر بکریاں چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پنچائیت کے سرپنچوں رمضان میلوانہ اور غلام علی میلوانہ نے فیصلہ دیتے ہوئے نوجوانوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور معافی تلافی کیلئے منہ میں جوتے ڈال کر پنچائیت کے گرد چکر لگانے کی سزا سنائی۔ جس پر عملدرآمد بھی کرایا گیا۔

پنچائیت کے شرمناک فیصلے کی اطلاع پر پولیس تھانہ پیر جگی نے پنچایتی سرپنچوں سمیت 6 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ پنچایتی سرپنچ محمد رمضان میلوانہ سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔