تحریک انصاف خیبرپختونخواکی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پارلیمانی اجلاس کے بعد خیبر پختونخواہ میں حکومت سازی کے حوالے سے پی ٹی آئی خیبر کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں حکومت سازی کے حوالے سے پی ٹی آئی خیبر کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ،جس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے،عمران خان خیبرپختونخوامیں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے، اجلاس میں خیبرپختونخوااسمبلی کے نومنتخب اراکین کواجلاس میں خصوصی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں ہوا جس میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کووزارت عظمیٰ کے لئے امیدوار مقرر کر دیا گیا ۔