بجلی بلوں میں ”ہائی وولٹیج کرنٹ“،غریب شہریوں کو سکتہ

بجلی بلوں میں ”ہائی وولٹیج کرنٹ“،غریب شہریوں کو سکتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمد پور شرقیہ(نمائندہ پاکستان)وفاقی حکومت نے ماہ جولائی کے بلوں میں گھریلو صارفین کو بھی نہ بخشا 181 یونٹ کے بل پر 1830 روپے ایف پی اے ٹکس لگا کر بھیج دیا گھریلو صارفین کو 25 روپے پر یونٹ کے حساب سے بل میں چارج کرنے پر عوام آپے سے باہر نواحی علاقوں شاہی والا ٹیل والا کے علاوہ شہر یوں نے میپکو آفس کے باہر  احتجاج کیا حکومت اور ن لیگ کے خلاف سخت نعرہ بازی اور حکومت کو بد دعائیں میپکو افسران عوام کا  ہجوم دیکھ کر بھاگ گئے اور آفس کا مین(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
  گیٹ بند کردیا اس موقع پر صارفین احسان احمد چیمہ عثمان وڑائچ ابوبکر خان محمدسیلم سعید محمد شکیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریب عوام کے ساتھ ظلم کر رہی ہے اور جولائی کے بل غریب آدمی کی کھال آتارنے کے مترادف ہے ن لیگ کا وزیر اعظم عوام کو ریلیف دینے میں بری ناکام ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ روز بروز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو دلدل میں دھکیل دیا ہے آج ملک میں غریب آدمی دو وقت کی روٹی اپنے بچوں کو دینے سے قاصر ہے اتنے بھاری بجلی کے بل کہاں سے ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ آج بھی حکومت میں شامل سیاست دان ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں لاقانونیت کا بازار گرم ہے انصاف دینے والے اور سیکورٹی ادارے خاموش کیوں خاموش ہیں جبکہ میپکو ذرائع کا کہنا تھا کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ٹکس حکومت لگارہی ہے ہم تو صرف استعمال شدہ یونٹ کے پیسے لینے کے پابند ہیں احتجاج کے دوران صارفین نے چیف جسٹس آف پاکستان  آرمی چیف سے فوری سو موٹو نوٹس لینے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے