کشمیری عوام کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط نہیں: انجمن تاجران

کشمیری عوام کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط نہیں: انجمن تاجران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت کی بربریت اور جبر کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے چٹان کی طرح مضبوط ہیں، ہمیں دنیا میں اپنی بات اور موقف کو تسلیم کرانے کیلئے معاشی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف مارکیٹوں کے تاجر نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو بھارت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے لگاتے رہے۔اشرف بھٹی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے ازلی دشمن کے پنجے سے چھڑانے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں کشمیر کے معاملے میں دنیا بھر میں اپنا موقف تسلیم کرانے اور عالمی طاقتوں کا وزن اپنے پلڑے میں شامل کرانے کیلئے معاشی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔ کشمیر کی آزادی کیلئے حقیقت کو جاننا ہوگا اور اس طر ف پیشرفت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں کشکول اٹھائے پھرتی ہیں دنیا میں ان کے موقف کو تسلیم کیا جاتا ہے اور نہ انہیں کوئی عزت ملتی ہے اس لئے ہمیں سب سے پہلے خود مختاری کی طرف بڑھنا ہوگا جو معاشی ترقی سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت اپنے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور اسی سے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد کو آگے بڑھانے میں تقویت ملتی ہے۔

مزید :

کامرس -