دہشتگرد پاکستان اور بھارت کا مشترکہ دْشمن ہے‘ مذاکرات ڈی ریل کرنے کی کوششیں ناکام ہوگی :پرویز رشید

دہشتگرد پاکستان اور بھارت کا مشترکہ دْشمن ہے‘ مذاکرات ڈی ریل کرنے کی کوششیں ...
دہشتگرد پاکستان اور بھارت کا مشترکہ دْشمن ہے‘ مذاکرات ڈی ریل کرنے کی کوششیں ناکام ہوگی :پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی و زیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان اور بھارت کا مشترکہ دْشمن ہے‘دونوں ملکوں کے درمیان امن مذاکرات ڈی ریل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں گے‘دونوں ممالک کی حکومتیں اپنے عزم پر قائم ہیں ‘بات چیت سے اپنے مسائل کو حل کریں گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں پرویز رشید نے کہا کہ دہشتگردی کرنے والا پاکستان اور بھارت کا مشترکہ دْشمن ہے۔اْن کا کہنا تھا دونوں ملکوں کے درمیان امن مذاکرات ڈی ریل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہاہم وہ نہیں ہونے دینے جا رہے جو دہشت گرد چاہتے ہیں، دہشت گردوں کی منشا کو پورا نہیں ہونے دیا جا رہا اور دونوں ممالک کی حکومتیں اپنے عزم پر قائم ہیں کہ وہ بات چیت کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کریں گی۔

مزید :

اسلام آباد -