پاکستانی سفراء ملک کے بہتر تاثر کیلئے ریڑھ کی ہڈی ‘ زاہد حسین

پاکستانی سفراء ملک کے بہتر تاثر کیلئے ریڑھ کی ہڈی ‘ زاہد حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا ملک میں سفراء کانفرنس منعقد کرنا خوش آئند ہے، پاکستانی سفراء ملک کی امیج بلڈنگ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ملک میں جاری معاشی مسائل کے پیش نظر اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے دو روزہ سفراء کانفرنس برمحل تھی جس کے بہتر نتائج مرتب ہونگے۔وزیراعظم عمران خان نے سفراء کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ، بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور بیرون ملک پاکستانی بزنس مینوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا،۔قطر نے ایک لاکھ اسکلڈپاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جو ملک میں بیروزگاری میں کمی کا سبب ہوگا۔ حکومت بیرون ملک جانے والوں کی کیپیسٹی بلڈنگ کے لئے اقدامات کرے تاکہ نہ صرف قطر بلکہ بہت سے دیگر ممالک جو افرادی قوت کی کمی کا شکار ہیں میں پاکستانی بہتر روزگار حاصل کرسکیں۔ اس سلسلے میں اسکل ڈولپمنٹ کونسل اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن پہلے سے سرگرم عمل ہیں تاہم ان اداروں کے دائرہ کار کو بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کے متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ ملک کے طول و عرض میں ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ ادارے قائم کئے جائیں تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے نوجوان ہنرمندبن کر ملکی معیشت کی بہتری میں معاونت کرسکیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموشن ایسوسی ایشن کی سفارشارت پر عمل کرکے بیرون ملک پاکستانیوں کی استعداد میں اضافے اور بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے روزگار کے نئے مواقعوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کرسکتی ہے۔ پاکستان کی 64فیصد آبادی 30سال سے کم افراد پر مشتمل ہے، لیکن تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقعوں میں کمی کے باعث پاکستان کا یہ بہترین اثاثہ ملکی معیشت کی ترقی میں کوئی مثبت کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پالش کرنے کے لئے مواقع فراہم کرکے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
پاکستانی سفراء یقیناًان تمام مقاصد کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔پاکستان کے کمرشل اتاشی بیرون ملک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پر اثر انداز میں راغب کرنے کی اسٹریٹیجی بنائیں اور سرمایہ کاروں کو یقین دلائیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانی تقریباً 20لاکھ ڈالر سالانہ کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں جو یقیناًملکی معیشت کے استحکام کے لئے ایک اہم اور ناقابل تردید خدمت ہے۔ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کرے اور انکو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔دیار غیر کام کے لئے جانے والوں کی کیپیسٹی بلڈنگ ایک اہم ضرورت ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی ورکرز بہتر کام اور مراعات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ زیادہ زرمبادلہ وطن بھیج سکیں

مزید :

کامرس -