مدینہ منورہ میں خود کش دھماکوں نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کررکھ دیا‘ شیر علی گورچانی

مدینہ منورہ میں خود کش دھماکوں نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کررکھ دیا‘ شیر علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ مدینہ منورہ دھماکوں سے یہ بات عیاں ہوگئی ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین ومذہب نہیں ہے ٗ مٹھی بھر گمراہ لوگوں کا گروہ کروڑوں مسلمانوں پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتا ٗ انہوں نے کہاکہ مدینہ منورہ میں خودکش(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
دھماکوں نے مسلمانوں کو جھنجوڑ کررکھ دیاہے اور آج ہر دل مغموم ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کاا ظہار منگل کی شب گورچانی گروپ کے رہنما سید فداحسین شاہ اور سید سیف اللہ شاہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے افطار ڈنر کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر جام پور سردار قمر الزمان خان قیصرانی ٗ سردار نذر خان رند ٗ میاں ظہور احمد خوجہ ٗ مرزا محمد ایوب خان ناصر ایڈووکیٹ ٗ میاں محمداحمدبودلہ ٗ عبدالکریم ٹھلوانی ٗ مرید حسین سکلیگر ٗ محمد علی قریشی ٗ چیئر مین مارکیٹ کمیٹی جام پور چوہدری محمد فہیم ٗ حاجی محمد شریف خان لُنڈ ٗ ملک کریم نواز آرائیں ایڈووکیٹ ٗ سردار محمد الیاس خان پتافی ٗملک غلام اکبر ببر ٗ ملک محمد شاہد ڈڈا ٗ شاہجہان خان کاکڑ ٗ ملک عقیل آرائیں ٗ ملک فہیم اعوان ٗ سید محمد اکرم شاہ ٗ سید طارق شاہ ٗ ملک فخر ڈھانڈلہ ٗرائے واجد حسین ٗملک سجاد حسین ببر ٗ فاروق گوپانگ ٗ ملک سہیل دمڑیہ ٗ ڈاکٹر سعید ٗ قاضی محمد کاشف ٗ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور ڈاکٹر صابر علی خان رند اور دیگر بڑی تعداد میں شریک تھے۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ تکمیل کے مراحل میں ہے ٗ اب پاکستان میں دہشتگردوں کو کہیں سرچھپانے کی جگہ بھی نہیں مل رہی اور وہ بھاگتے پھر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں خودکش دھماکوں کے بعد ضروری ہو گیا ہے کہ تمام عالم اسلام دہشتگردوں کیخلاف متحد ہوجائے ۔