عزیر بلوچ کیخلاف عدالتوں میں کیسز کا انتظار کرنا چاہیے، سعید غنی

عزیر بلوچ کیخلاف عدالتوں میں کیسز کا انتظار کرنا چاہیے، سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف عدالتوں میں کیسز کا انتظار کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کے تمام گناہوں کا الزام علی زیدی پیپلز پارٹی پر لگاتے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کا عزیز بلوچ سے تعلق رہا ہے۔ جو لوگ ملوث سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔سعید غنی نے کہا کہ کراچی شہر میں دہشت گردی کی ایک تاریخ ہے۔ پورے شہر میں دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے۔ لیاری میں پیپلز پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں کو مارا گیا۔ ذوالفقار مرزا کے خلاف اگر کوئی گواہی دے سکتا ہے تو عزیر بلوچ ہی ہیں۔تعلمی اداروں کو دوبارہ کھولنے بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ سکول کب کھلیں گے۔ ابھی تک کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اللہ کرے، حالات بہتر ہوں تو پھر سوچا جائے گا۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -