پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری پر احتساب عدالت آج پارک لین ریفرنس پر فرد جرم عائد کرے گی۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس سکینڈل پر احتساب عدالت آصف علی زرداری کیخلاف آج ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرے گی۔ نیب نے آصف علی زرداری پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ آصف علی زرداری پر بلاول ہاؤس کراچی میں ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد ہو گی۔ بلاول ہاؤس میں کراچی کے تین افسران موجود ہوں گے جن میں نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، پراسیکیوٹر اور ایک آئی ٹی ایکسپرٹ ہوں گے۔ خواجہ انور مجید کیلئے نجی ہسپتال میں ویڈیو لنک کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ تین ملزمان فاروق عبداللہ، شیر علی اور سلیم فیصل احتساب عدالت کراچی سے ویڈیو لنک پر موجود ہوں گے۔
پارک لین ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -