خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کابینہ سے حلف لیا۔ 

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی شریک تھے۔ 

صوبائی کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللّٰہ، محمد سجاد شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا  کی کابینہ میں مینا خان اور فضل شکور بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ 5 مشیروں کی تقرری بھی کردی گئی ہے جن میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔