یوفون 4G، سعودی عرب کیلئے پری پیڈ ڈیٹا رومنگ پیکجز کی نئی رینج متعارف

       یوفون 4G، سعودی عرب کیلئے پری پیڈ ڈیٹا رومنگ پیکجز کی نئی رینج متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(پ ر)پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون 4Gنے سعودی عرب کے لئے پری پیڈ ڈیٹا رومنگ پیکجز کی نئی رینج متعارف کرادی ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو اپنے پیاروں سے جڑے رہنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ یوفون 4Gسعودی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (ایس(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
 ٹی سی) اور موبلی نیٹ ورکس کے ذریعے پورے سعودی عرب میں ٹیلی کام انڈسٹری کی بہترین اور سب سے کم لاگت کی ڈیٹا سروسز پیش کررہا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیٹا کے علاوہ، اس آفر میں واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رسائی شامل ہے تاکہ صارفین دنیا بھر میں مسلسل واٹس ایپ کی آڈیو اور ویڈیو کالز سے محظوظ ہو سکیں۔ کم قیمت میں بلاتعطل سروسز سے محظوظ ہونے کے لئے یوفون 4Gکے صارفین اب *506# ڈائل کرسکتے ہیں اور تین سستے پری پیڈ ڈیٹا رومنگ پیکجز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرکے اپنے تمام ڈیٹا کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ صارفین 350 روپے  میں 1000 MBs،  700 روپے میں 2500 MBs اور 1500 روپے میں 5000 MBs کا بڑا ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ تمام ڈیٹا رومنگ پیکجز 30 روز کے لئے کارآمد ہیں اور صارفین کو انکے استعمال میں ہر طرح کی رکاوٹوں سے محفوظ بلاتعطل خدمات کی سہولت میسر ہوگی۔ یوفون 4Gنے اس اہم سہولت کی فراہمی کے ساتھ ایک بار پھر اس بات کی ضمانت دی ہے کہ وہ  اپنے سعودی عرب جانے والے صارفین کو باسہولت اور سستے ڈیٹا کی فراہمی کو یقینی بنا کر ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چاہے انہیں اپنی ای میلز چیک کرنی ہوں، اپنے سوشل میڈیا پر برازنگ کرنی ہو، اپنے پیاروں کے ساتھ مقدس مقامات کی تصاویر شیئر کرنی ہو، یا واٹس ایپ پر لامحدود ویڈیو اور وائس کالز کرنی ہوں، یوفون اپنے پرکشش ڈیٹا کے ذریعے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے جس کی بدولت صارفین کو دن میں کسی بھی وقت اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے اور فاصلے گھٹانے کی سہولت میسر ہے۔ یوفون 4Gٹیلی کام انڈسٹری میں اپنے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔ صارفین کو مرکزی اہمیت دینے والی کمپنی کے طور پر اس نے اپنی وائس اور ڈیٹا سروسز میں مسلسل بہتری لاکر اپنی پروڈکٹس اور سروسز کے پورٹ فولیو میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ ڈیٹا رومنگ پیکجز سبسکرائب کرنے کے لئے صارفین *506# ڈائل کرسکتے ہیں۔