پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج عید الفطر منائی جارہی ہے
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے ،   بوہری برادری کی جانب سے صدرکی طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز میں شرکت کی، اس موقع پر مسجد کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 29 رمضان المبارک کو طلب کیا گیا ہے،چاند دکھائی دینے کی صورت میں عید الفطر کل 10 اپریل کو ہوگی ۔