وزیر تعلیم  پنجاب نے امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا 

 وزیر تعلیم  پنجاب نے امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت ...
 وزیر تعلیم  پنجاب نے امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر تعلیم  پنجاب نے امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے میٹرک امتحانات کے پہلے روز انگریزی کے پرچے کے دوران مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کئے اور سنٹرز کا معائنہ کرنے کے علاوہ بوٹی مافیا کے خلاف انتظامات کا جائزہ لیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ چیک کی۔ انہوں نے لارنس روڈ اور کیتھڈرل کے امتحانی مراکز کے دورے کیے اور طلباء سے انتظامات اور دیگر امور بارے استفسار کیا۔ وزیر تعلیم نے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور بورڈ آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک ہدایات دیں۔

وزیر تعلیم نے ڈیوٹی سے غیر حاضر عملہ کے خلاف زیرو ٹالیرنس اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈیوٹی سے انکار کرنے والے افراد کے ناموں کی لسٹیں بھی فوری طور پر طلب کر لیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر عملہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔ سروس رولز کے تحت کوئی سرکاری ٹیچر ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکتا۔ وزیر تعلیم نے بورڈ حکام کو دیگر بورڈز کے کنٹرول روم کی سنٹرل ایکسیس لینے کی بھی ہدایت کی۔ رانا سکندر حیات نے آئندہ دنوں میں مختلف اضلاع کے امتحانی مراکز کے اچانک دوروں کا عندیہ بھی دیا۔