لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 248افراد پر مقدمہ درج

لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 248افراد پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)صوابی پولیس کا لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 248افراد پر مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے 234افراد گرفتارکر لئے۔صوبائی حکومت کی طرف سے وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات پر کورونا وائرس کی وباء سے بچانے کی خاطر ضلعی ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں جملہ ایس ایچ اوز و دیگر پولیس آفسران نے احکامات پر عمل کرتے ہوئے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 248افراد پر مقدمات رجسٹرڈ کرکے 234افراد کو حراست میں لیکر قانونی کاروائی کی گئی۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سہ پہر 4:00کے بعد ماسوائے ہتھ ریڑی و میڈیکل سٹورز،نانبائیوں کے تمام دکانیں بند رکھیں۔ اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔دریں اثناء ڈی ایس پی چھوٹا لاہور تاج محمد خان، ایس ایچ او شفیق احمد، انسپکٹر علی سید خان کی قیادت میں تحصیل بھر کی پولیس نے تمام دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران چار سہولت کار 55مشکوک افراد اور قبضہ گروپ کے چھ ارکان سمیت مجرمان اشتہاری منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ آپریشن کے دوران چھو کلو گرام چرس، تین عدد کلاشنکوف، گیارہ عدد پستول، 176عدد کارتوس بھی بر آمد کر لی گئی اور گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔