چیف کورٹ کا وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور اور بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم
سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف کورٹ گلگت بلتستان نے وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور اور بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیدیا،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ وفاقی وزیر اور چیئرمین پیپلزپارٹی 72 گھنٹوں میں گلگت بلتستان چھوڑ دیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈاپور پر گلگت بلتستان الیکشن پر اثرانداز ہونے کا الزام لگا کر درخواست دائر کی تھی ، چیف کورٹ گلگت بلتستان نے علی امین گنڈاپور اور بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیدیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اور بلاول بھٹو 72 گھنٹوں میں گلگت بلتستان چھوڑ دیں۔