حکومت کا کاروباری معاملات میں مشکلات دور کرنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

حکومت کا کاروباری معاملات میں مشکلات دور کرنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) کاروباری معاملات میں مشکلات دور کرنے کیلئے حکومت نے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت خریداروں کا قومی شناختی کا ر ڈ نمبر غلط ہونے کو جرم ٹھہرانے والے قانون میں نرمی کردی۔مینوفیکچررز و سپلائرز کی جانب سے یہ شکایت کی جارہی تھی کہ فنانس بل 2019 کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990میں کی گئی ترمیم کے تحت خریداروں کے شناختی کارڈ اور نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این)غلط ہونے کو قابلِ سزا اور مستحق جرمانہ قرار دیدیا گیا تھا۔شکایت کنندگان کا اصرار تھا ان کے پاس ایسا کوئی طریقہ کار موجود نہیں جس سے یہ معلوم کیا جاسکے کہ خر یدار نے جعلی یا کسی اور کا شناختی کارڈ دکھایا ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ افراد کو قا بلِ ٹیکس اشیا کی فراہمی کیلئے خریدار کا قومی شناختی کارڈ یا این ٹی این نمبر فروخت کنندہ کو بتانا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا رجسٹرڈ افراد کی جانب سے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت خریداروں کے قومی شناختی کارڈ اور این ٹی این نمبر بتانے کی شرط کو پورا کرنے کیلئے درست شناخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے کی گئی شکایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔دوسری جانب ایف بی آر نے صنعتی و کمرشل صارفین کو انکم ٹیکس کیلئے رجسٹریشن کروانے کیلئے 15اکتوبر سے مہم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
حکومت فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -