زارا نور عباس کی اپنی ایک جذباتی مداح کے ساتھ گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

زارا نور عباس کی اپنی ایک جذباتی مداح کے ساتھ گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ...
زارا نور عباس کی اپنی ایک جذباتی مداح کے ساتھ گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی اداکارہ زارا نور عباس کی اپنی ایک جذباتی مداح کے ساتھ گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ ویڈیو زارا نور عباس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کسی جگہ موجود ہوتی ہیں جہاں جنگلے کے اُس پار ان کے مداح کھڑے ہوتے ہیں۔ 
مداحوں میں موجود ایک لڑکی زارا نور کے قریب آنے پر جذباتی ہو جاتی ہے اوران کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہے کہ ”آپ بہت خوبصورت ہیں۔“ یہ کہتے ہوئے مداح لڑکی زارا نور عباس کے گلے لگ جاتی ہے۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں جہاں کئی لوگ مداح لڑکی کے جذباتی ہونے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں وہیں زارا نور عباس کی اپنے مداحوں سے خوش دلی سے ملنے کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔ 

مزید :

تفریح -