پاکستان کو امریکہ سے عزت کی بجائے رسوائی ہی ملی: فضل الرحمان

پاکستان کو امریکہ سے عزت کی بجائے رسوائی ہی ملی: فضل الرحمان
پاکستان کو امریکہ سے عزت کی بجائے رسوائی ہی ملی: فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عزت دینے کی بجائے امریکا نے رسوائی سے دو چار کیا۔

بھارت کے شاہی امام برما کے مسلمانوں کی حالت زار پر تڑپ اٹھے ،اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے نام خط لکھ دیا
جمعیت علمائے ا سلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے بنوںمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے نئے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی صورت میں پاکستان اس قابل ہوا کہ متبادل وسائل پیدا کرے، چین کی سرمایا کاری کوخوش آمدید کہتے ہیں۔مولانافضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ 40ملکوں کااتحاد برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہے، ہمارے حکمران بھی خاموش ہیں،مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے،عالمی برادری کو جگاناہماری ذمے داری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں چھوٹے سے واقعے کی فلم بندی کرلی جاتی ہے، این جی اوز انسانی حقوق کے نام پر واویلا شروع کر دیتی ہیں۔

مزید :

بنوں -