گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی مستعفی،کابینہ ڈویژن نے منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمد خان اچکزئی نے گورنر بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاجسے صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر منظور کرلیاہے،استعفے کی منظوری کا اطلاق 5 ستمبر سے ہو گا۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق محمد خان اچکزئی نے گورنر بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا، نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گورنر بلوچستان کے لئے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگزئی کی نامزدگی کی گئی تھی جسے انہوں نے یہ کہ کر لینے سے معذرت کر لی کہ وہ بڑے سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ،کئی لوگ وزراءہیں میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے کسی کی عزت پر کوئی آن آئے۔