شہدائے پاکستان کو سلام

  شہدائے پاکستان کو سلام
  شہدائے پاکستان کو سلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اے راہ حق کے شہیدووفا کی تصویرو 

تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں 

جی دوستو آج ایک مرتبہ پھر پاکستانی قوم چھ دسمبر کے روز یوم دفاع منارہی ہے۔ہر سال کی طرح پاک فوج کے شہیدوں کو سلام پیش کرنے کے لئے پوری قوم جوش و جذبے سے یوم دفاع بھرپور طریقے سے مناتی ہے۔  6 ستمبر  ہماری تاریخ کی کتابوں میں خاصی اہمیت کا حامل ہے چھ ستمبر کا دن فوجی جوانوں کے خون سے رنگین ہے لیکن خوشی اس بات کی ہے کہ جنگ ستمبر میں پاک فوج کے جوانوں نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا دشمن کو ناکوں چنے چنوائے سیسہ پلائی دیوار بن کے دشمن کے سامنے ڈٹے رہے اور دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا اور آج ہم انہی جوانوں کی یاد میں شمعیں روشن کر رہے ہیں ان میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید، محمد طفیل شہید، راشد منہاس شہید سمیت بے شمار جوان ایسے ہیں جنہوں نے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیا لیکن پاک سر زمین پہ آنچ نا آنے دی اور آج پھر انہی شہداء کو یادکرنے کے لئے پوری قوم پرجوش ہے اور دعا گوبھی ہے کہ اللہ پاک ہمارے وطن کو ہر میلی اور بری آنکھ سے محفوظ رکھے اور جن جوانوں نے پاکستان کی بقاء کی خاطر قربانیاں دیں اللہ پاک انکی قربانیاں قبول فرمائے اور تمام شہیدوں کے درجات بھی اللہ پاک بلند فرمائے آمین ثم آمین۔

مزید :

رائے -کالم -