جلد ہی باولنگ ٹیسٹ عوام کی دعاﺅں سے کلیئرکر لوں گا:محمد حفیظ

جلد ہی باولنگ ٹیسٹ عوام کی دعاﺅں سے کلیئرکر لوں گا:محمد حفیظ
جلد ہی باولنگ ٹیسٹ عوام کی دعاﺅں سے کلیئرکر لوں گا:محمد حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہاہے کہ بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں اور آئندہ چند روز میں ہونے والا ٹیسٹ عوام کی دعاو¿ں سے کلیئر کرلوں گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے باولنگ میں کئی نئی چیز سیکھنے کی کوشش نہیں کی بولنگ جیسے پہلے تھی اب بھی ویسے ہی ہے اور کبھی دوسر ،تیسرا یا چوتھاکی پریکٹس نہیں کی۔
محمد حفیظ کا کہناتھا کہ فی الوقت ٹیم کا مسئلہ نمبرز نہیں بلکہ آئی سی سی رینکنگ ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے جب کہ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کسی دوائی سے نہیں بلکہ محنت کرنے سے ٹھیک ہوگی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کو بہتر کیا اور دورہ بنگلہ دیش میں ٹیم اتحاد کے ساتھ بہتر نتائج دے گی۔محمد حفیظ نے کہا کہ فیلڈنگ اور بولنگ کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ محنت کر رہا ہوں تاہم مارکیٹ میں ایسی کوئی دوائی نہیں ہے جو پلیئرز کو کھلا ئیں اور ان کی فیلڈنگ ٹھیک ہو جائے ۔
سابق کپتان کا کہناتھا کہ ٹیم میں کبھی بھی کپتانی کامسئلہ نہیں رہا ،اظہر علی بہت اچھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو منوایا ہے اس لیے انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نئے لڑکوں کے ساتھ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لئے جائے گی، بنگلادیش کبھی آسان حریف نہیں رہا اور نہ ہی اس میں کوئی شک کی بات ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ میں ثابت کیا کہ وہ ایک بہتر ٹیم بن رہی ہے تاہم پاکستان نے بھی 1999 کے بعد جہاں بھی بنگلادیش کے ساتھ میچ کھیلا جیت کر دکھایا لہٰذا اس سیریز میں بھی اچھے نتائج لے کر آئیں گے۔
 

مزید :

لاہور -