الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی نے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سنادی

الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی نے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سنادی
الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی نے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکٹرک کار بنانے والی معروف کمپنی ’گگو‘ نے پاکستانی شہریوں کو آسان اقساط میں گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ’گگو‘ نے اپنی ہیچ بیک منی الیکٹرک کار ’جیجی‘ (GiGi)کی قسطوں پر فروخت کا اعلان کیا ہے۔ چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یہ معیاری الیکٹرک کار خریدنے کا سنہری موقع ہے۔گگو موٹرز کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہچ بیک ’جیجی‘(GiGi) منی الیکٹرک کار کسٹمرز کے لیے آسان اقساط میں دستیاب ہوگی۔ کمپنی کی جانب سے پیش کردہ آفر کے مطابق، قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کے لیے 19 لاکھ 50 ہزار روپے کی 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرنا ضروری ہے۔جیجی ہیچ بیک الیکٹرک کار کی بقیہ ادائیگی 12 آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے جبکہ اس گاڑی کی ماہانہ قسط ایک لاکھ 62 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

بزنس -