ایک بچی کو بچاتے بچاتے پورا خاندان ہی ڈوب گیا،دل دہلا دینے والا واقعہ

ایک بچی کو بچاتے بچاتے پورا خاندان ہی ڈوب گیا،دل دہلا دینے والا واقعہ
ایک بچی کو بچاتے بچاتے پورا خاندان ہی ڈوب گیا،دل دہلا دینے والا واقعہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں پیش آنے والے ایک دردناک حادثے میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کو بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

معمر قذافی کے عالیشان محلات کی آج کیا حالت ہے؟تمام حکمرانوں کیلئے اہم ترین سبق
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک خاندان اپنے بزرگوں کی قبروں پر حاضری دینے کے لئے قبرستان پہنچا تھا کہ ان میں سے ایک سترہ سالہ لڑکی قریب موجود گہرے تالاب میں ہاتھ دھوتے ہوئے پانی میں گرگئی۔ اس کے والدین، خالہ اور دو چھوٹے بہن بھائی اس کی مدد کو پہنچے لیکن ان میں سے کوئی تیرنا نہیں جانتا تھا۔ ڈوبتی ہوئی لڑکی کو بچانے کے لئے سب نے ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور ایک ایک کرکے پانی میں اترتے چلے گئے۔ بدقسمت خاندان میں سے کسی کو بھی تیرنا نہیں آتا تھا لیکن وہ لڑکی کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پانی میں اترے اور کبھی واپس نہ لوٹے۔
 ریسکیو ورکر شنگ ٹین کا کہنا ہے کہ جب وہ دیہاتیوں کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچے تو ساتوں افراد ڈوب کر ہلاک ہوچکے تھے۔ مرنے والوں میں 13 اور 17 سال کی دو لڑکیاں، 15 سال کا ایک لڑکا اور ان بچوں کے والدین اور خالہ بھی شامل ہیں۔ افسوسناک حادثے پر چین کے علاوہ عالمی میڈیا میں بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -