کوکاکولا یا پیپسی آپ کے پیٹ میں جاتی ے تو فوراً ہی اس میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ یہ خبر پڑھ کر واقعی آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں عام استعمال ہونے والے شوگری مشروب ’کوکاکولا‘ کے نقصانات سائنسدان کئی تحقیقات میں ثابت کر چکے ہیں۔ اب ایک سائنسی تجربے پر مبنی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کوکاکولا حلق سے اترنے کے بعد جب معدے میں موجود تیزاب کے ساتھ ملتی ہے تو اس کی کیاحالت ہو جاتی ہے اور یہ انسانی صحت پر کس قدر مضراثرات مرتب کرتی ہے۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد یقینا آپ کوکاکولا یا دیگر ایسے شوگری مشروبات سے تائب ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ’مولٹن سائنس‘کی طرف سے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔
اگر کوکاکولا کے کین کو پانی کی بالٹی میں ڈالیں تو ڈوب جاتا ہے لیکن اگر ڈائٹ کوک کا کین ڈالیں تو تیرتا رہتا ہے؟ ایسا کیوں ہے؟ جواب جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
ویڈیو میں تحقیق کار انسانی معدے میں موجود تیزاب سے ملتے جلتے تیزاب میں کوکاکولا انڈیلتا ہے۔ جونہی کوکاکولا اور یہ تیزاب باہم ملتے ہیں اس میں سے دھواں سا اٹھنا شروع ہو جاتا ہے اور گلاس میں گہرے سیاہ رنگ کا محلول بن جاتا ہے۔ اس پر مزید کوکاکولا انڈیلنے سے وہ محلول اوپری سطح پر ٹھوس شکل اختیار کر لیتا ہے جیسے سڑکوں پر ڈالی جانے والی تارکول ہو یا سیاہ کیچڑ۔ محقق اس پر مزید کوکاکولا ڈالتا ہے اور چند ہی سیکنڈ میں پورا گلاس اس تارکول نما مواد سے بھرا ہوتا ہے جسے دیکھ کر ہی جی متلانے لگتا ہے۔
بیشترصارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر کہہ رہے ہیں کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ اس طرح کی کریہہ چیز کبھی ان کے معدے میں جائے۔ ایک خاتون نے کمنٹ کیا کہ ”میں 100فیصد یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ کوکا کولا معدے میں جا کر ایسی ہی شکل اختیار کر لیتی ہے کیونکہ یہ میرا ذاتی مشاہدہ بھی ہے۔“ اب تک صرف فیس بک پر اس ویڈیو کو 90لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔