10ہزار ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع،اساتذہ میں خوشی کی لہر

10ہزار ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع،اساتذہ میں خوشی کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دس ہزار ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کا مراسلہ جاری کر دیا ۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے احکامات جاری کر دئیے گئے اساتذہ کے کنٹریکٹ رواں ماہ اپریل میں ختم ہورہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے توسیع کے منتظر دس ہزار ایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کر تے ہوئے صوبہ بھر کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے احکامات جاری کر دئیے ہیں واضح رہے کہ اساتذہ کے کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ سے اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہی تھی اس لئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کی تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔واضح رہے کہ اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع کے لیے یونائیٹڈ ٹیچر کونسل نے آواز آٹھائی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -