وزیراعلیٰ پنجاب کا8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر اظہار تشکر کی اور کہا کہ پوری قوم سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔