جسٹس(ر) سائرعلی نے پی سی بی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جسٹس(ر) سائرعلی نے پی سی بی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے قائم مقام چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ سائر علی نے پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ قائم مقام چیئرمین پی سی بی قذافی سٹیڈیم پہنچے تو پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ،جی ایم میڈیا آغا اکبر،رضا راشد ،شکیل خان اور دیگر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا ۔پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین کا چارج لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ میری اولین ترجیح بورڈ کے الیکشن کرانا ہے اور اس کام کے مکمل ہوتے ہی پی سی بی سے واپس چلا جاو¿ںگا۔ان کا کہنا تھا کہ انتحابات کے شیڈول کا اعلان بورڈ آف گورنرز کے نام سامنے آتے ساتھ ہی کر دیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے انتخابات 10 جولائی 2014 کے منظور شدہ آئین کے مطابق ہی کرائیں جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی حثیت سے کام کرنے کے ساتھ ساتھ چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ داریاںبھی انجام دوں گا ۔انھوں نے کہا کہ نئے چیئرمین کی تقرری پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز سے ہی ہو گی اور ان 10 ممبران سے ہی نیا چیئرمین پی سی بی چنا جائے گا جس کو واضح اکثریت حاصل ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تما م متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور ریجنز کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں کہ وہ اپنے نمائندوں کے نام بھیجیں اور جیسے ہی ان کی طرف سے نام موصول ہوں گے تو الیشکن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی کے میڈیا رائٹس کے حوالے سے گورننگ بورڈ فیصلہ کرے گا ۔قائم مقام چیئرمین نے کہاکہ وہ پی سی بی میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کے بعد واپس گھر چلے جائیں گے۔
 ان کا پی سی بی میں زیادہ دیر تک رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔وہ پی سی بی کے دیگر معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے بلکہ ان کا فوکس صرف اور صرف الیکشن ہوگا ۔میں چاہتا ہوں کہ الیکشن ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں کرواﺅں ۔انہوں نے راولپنڈی ریجن کے الیکشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ گورننگ بورڈ کا کورم پورا ہونے پر پی سی بی کے چیئرمین کا الیکشن ہوجائے گا۔ ۔تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق طے پائیں گے قائم مقام چیئرمین نے پی سی بی کے عہدیداران سے پی سی بی کے معاملات کے بارے میں بریفنگ لی ۔واضع رہے کہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے لئے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ اس حوالے سے عدالت نے چیئرمین کا انتخاب کرانے کا بھی حکم جاری کر رکھا ہے ۔بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق شہریار خان اور نجم سیٹھی کو پی سی بی گورننگ باڈی کا ممبر بنایا گیا ہے ۔نجم سیٹھی کی طرف سے اس اعلان کے بعد کے وہ چیئرمین کے انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے سابق چیئر مین شہر یار خان ایک مرتبہ پھر پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں اور انہیں پی سی بی کے معاملات چلانے کا بھی کا فی وسیع تجربہ ہے اور ان کی تعیناتی سے پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سیریز کے انعقاد میں بھی کافی آسانیاں پید ا ہوجائیں گی ۔پنجاب کے چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ جو پی سی بی گورننگ بورڈ کے ممبر ہیں کے حمایتی انہیں بھی پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔