حکومت نے عمران خان کے مطالبات پورے کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

حکومت نے عمران خان کے مطالبات پورے کرنے پر آمادگی ظاہر کردی
حکومت نے عمران خان کے مطالبات پورے کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عمران خان کے مطالبات پورے کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور عمران خان سے مذاکرات کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکمت عملی کا حتمی فیصلہ کرلیاگیاہے ۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق ، پرویز رشید اور دیگر نے شرکت کی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے عمران خان کے مطالبات پر غور کیا اورچارحلقوں این اے 122,125,154اور110میں دوبارہ الیکشن کرانے ، انتخابی اصلاحات کیلئے عمران خان کی تجاویز پر عمل کرنے کافیصلہ کرلیاہے اور اِس سے باضابطہ طورپر عمران خان کو آگاہ کردیاجائے گاتاہم وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بارے میں فیصلے سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ۔
ذرائع نے بتایاکہ حکومت چاہتی ہے کہ عمران خان سیاسی شخصیت اور ایک پارٹی کے سربراہ ہیں جن کی پارلیمنٹ میں نمائندگی موجود ہے اور اُن سے سیاسی طریقے سے ہی مذاکرات کے ذریعے نمٹنا چاہتے ہیں لیکن طاہرالقادری کے ساتھ طاقت سے نمٹنے کی بھی ضرورت پیش آئی تو اُّنہیں روکاجائے گا۔