نہر سوئز کے توسیع شدہ حصے کا افتتاح

نہر سوئز کے توسیع شدہ حصے کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(آن لائن)مصر روز نہر سوئز کے توسیع شدہ حصے کا افتتاح کردیا مصری حکومت کو امید ہے کہ اس سے ملک کی بحران زدہ اقتصادی صورت حال کو سہارا ملے گا۔ اس حصے کے افتتاح کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے علاوہ فرانس، قبرص، بحرین، اردن، کویت اور سوڈان کے رہنما بھی شریک ہو رہے ہیں۔ نہرسوئز میں توسیع کے اس منصوبے پر آٹھ ارب ڈالر لاگت آئی ہے، جس کے لیے تمام سرمایہ مصری سرمایہ کاروں نے مہیا کیا۔ خیال رہے کہ 146 برس قبل نہر سوئز کے ذریعے ایشیا اور یورپ کے درمیان بحری راستہ بنایا گیا تھا۔ مصری اقتصادیات میں نہر سوئز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -