شہر میں جنرل ہولڈ اپ، مشکوک افراد سے پوچھ گچھ، گاڑیوں کی چیکنگ

شہر میں جنرل ہولڈ اپ، مشکوک افراد سے پوچھ گچھ، گاڑیوں کی چیکنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبرنگار)سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کا شہر میں دو گھنٹوں کیلئے جنرل ہولڈ اپ، اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اتوار کے روز شہر میں دو گھنٹے کیلئے جنرل ہولڈ اپ کیا، پولیس نے اہم شاہراہوں، عمارتوں اور اہم مقامات کی اطراف میں ناکہ بندی کرکے مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی چیکنگ کی۔ پولیس افسران کے مطابق جنرل ہولڈ اپ سے ون ویلرز کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -