بور یوالہ ، 8سالہ یتیم طالبعلم مدرسہ کی چھت پر قتل ، والدہ کی چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل

بور یوالہ ، 8سالہ یتیم طالبعلم مدرسہ کی چھت پر قتل ، والدہ کی چیف جسٹس سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بورے والا(نمائندہ خصوصی)علاقہ تھانہ ساہوکا کی حدود گاؤں 301ای بی میں آٹھ سالہ تیسری جماعت کے طالبعلم کا مدرسہ کی چھت پر بہیمانہ تشدد کے بعد اندھا قتل،تفصیلاے کے مطابق بورے والا ساہوکا تھانہ کی حدود چک نمبر 301 ای بی میں آٹھ سالہ تیسری جماعت کے طالبعلم حسن صدیق ولد محمد صدیق قوم سندھو جٹ سکنہ 301 ای بی جوگھر سے نماز مغرب کی ادائیگی کیلئے مدرسہ گیا جو نمازعشاء تک گھر واپس نہ آیا بعد دریافت معلوم ہوا کہ اسکا مدرسہ کی چھت پر کسی نامعلوم شخص نے بری طرح چھریوں کے وار کرکے بہیمانہ تشدد کرکے قتل کر دیا گیا پتہ چلتے ہی معصوم حسن کے گھر صفہ ماتم برپا ہوگیا مقتول حسن اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور اسکا والد بھی کچھ عرصہ قبل فوت ہو چکا تھابیوہ ماں کی چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار سے انصاف فراہمی کا مطالبہ گاؤں والوں کا احتجاج 15 کال کرنے پر ایس پی انویسٹی گیشن رانا شجاعت علی خان،ڈی ایس پی بورے والا حافظ خضر زمان پولیس کی بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -