عمران خان نے وزارت عظمی کیلئے سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا : احسن اقبا ل

عمران خان نے وزارت عظمی کیلئے سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا : احسن اقبا ل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی وزارت عظمیٰ کیلئے تمام سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے ،ہارس ٹریڈنگ ، میڈیا سنسر شپ کے بعد نیا پاکستان پرانے ترین پاکستان کی یادیں دلا رہا ہے ، کل تک ہمیں جن لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کا طعنہ دیتے تھے ،آج انہیں لوگوں کے ساتھ باہیں ڈال کر اتحاد بنا رہے ہیں ، ان کیلئے وہ سب کچھ ہلال ہو گیا ہے جو کل تک ہمارے لیے حرام تھا،(ن) لیگ ، پیپلز پارٹی کی سیاست اپنی جگہ ہے مگر عوام کے حق رائے دہی کے صاف ،شفاف بنیادی حق پر ہم سب اکٹھے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں وزیر اعظم سپیکر ،ڈپٹی کے انتخاب کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر غور کیا گیا ہے ، آل پارٹی کانفرنس کے فیصلوں کے حوالے سے پارٹی نے اپنی حکمت عملی بنائی ہے ، 8اگست کے احتجاج کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ،پی ٹی آئی کی جانب سے اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں کی پرزور مذمت کی گئی ہے ، نیا پاکستان پرانے ترین پاکستان کی یادیں دلا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں کرپشن کی جو بھی شکایات ہیں ادارے انکی قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری اور پیپلز پارٹی کی ایک دوسرے کے خلاف بدستور شکایات ہو سکتی ہیں اور بطور سیاسی جماعت وہ اپنی اپنی جگہ رہیں گی کیونکہ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا ہے لیکن عوام کے حق رائے دہی کے صاف ،شفاف بنیادی حق پر ہم سب اکٹھے ہیں ۔
احسن اقبال

مزید :

علاقائی -